single photo

کمسن لڑکی سے تعلقات :برطانوی شہزادے کو لینے کے دینے پڑگئے، بڑی کارروائی کی خبر

لندن (قدرت روزنامہ) ملکہ برطانیہ نے پرنس اینڈریو کو شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا، کمسن لڑکی سے تعلقات رکھنے والے شخص سے دوستی رکھنے کے الزام میں کاروائی کی گئی . برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے

کہ پرنس اینڈریو کو کمسن لڑکی سے جنسی تعلقات کے الزامات کا سامنا کرنے والے جیفری ایپسٹین سے دوستی پر برخاست کیا گیا ہے,عوامی عہدے سے سبکدوشی کے بعد شہزادہ اینڈریو کو حاصل ہونے والی 249 ہزار پاؤنڈ تنخواہ سے بھی محروم کر دیا گیا ہے .

ضرور پڑھیں: برطانوی شہزادے نے کم عمر لڑکیوں سے جنسی تعلقات کے الزامات کو مسترد کردیا

واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ اینڈریو پر امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کر رکھے ہیں تاہم شہزادہ اینڈریو اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو مسترد کر چکے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: برطانوی شہزادے اور انکی اہلیہ کب سے پاکستان کا پانچ روزہ دورہ شروع کریں گے،برطانوی ہائی کمیشن نے تاریخ کا اعلان کردیا

Top