single photo

ملکی معیشت مستحکم ۔۔۔ ایک اور معروف بین الااقوامی ادارے نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، وزیراعظم کا خیر مقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں گلوبل فنڈز نے پاکستان میں جاری سرمایہ کاری 300 ملین ڈالر تک لے جانے کا اعلان کر دیا ، جس کا عمران خان نے خیر مقدم کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گلوبل فنڈز کےعہدیداران کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں مشیر برائے قومی صحت ظفر مرزا اور اعلی حکام نے شرکت کی، اس موقع پر گلوبل فنڈز نے پاکستان میں جاری سرمایہ کاری 300 ملین ڈالر تک لے جانے کا اعلان کیا .

ضرور پڑھیں: اگلے 24 گھنٹوں میں ویڈیو میں ہر وکیل کی نشاندہی کرکے ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے انصاف کر دیا، انتظامیہ کو بڑا حکم جاری کر دیا گیا

وفد نے بریفنگ میں بتایا کہ گلوبل فنڈ پاکستان میں صحت کےمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور ایچ آئی وی،ملیریااور تپ دق کےتشخیصی یونٹ قائم کرےگا، اسکریننگ کے غیر موثر نظام کے باعث ٹی بی کے کیسز کاعلاج نہیں ہو پاتا جبکہ ٹی بی کی مؤثر تشخیص کے لیے تجاویز بھی پیش کیں. وزیر اعظم عمران خان نے گلوبل فنڈز کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تمام طبقات کو معیاری صحت کی فراہمی پرتوجہ دے رہے ہیں، احساس پروگرام کےتحت نجی اسپتالوں کو بھی پینل میں شامل کیا ہے. وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بعض علاقوں میں ٹی بی تشخیص پر استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم نے وفد کومجوزہ اقدام پرعمل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی. یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ہوچی سن پورٹ ہولڈنگ کمپنی نے پاکستان میں 240 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، نئی سرمایہ کاری سے 3ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی. اس سے قبل مصر کی کمپنی ال سویدی الیکٹرک کا شعبہ توانائی میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا تھا ، جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا بھرپور کوشش ہے کہ شعبہ قابل تجدید توانائی کو فروغ دیا جائے.

..

ضرور پڑھیں: عمران خان کب تک وزیراعظم رہیں گے ؟ جہانگیر ترین نے بڑا دعویٰ کر دیا

Top