single photo

رشوت اور فراڈ کا الزام ۔۔۔ وزیراعظم پر فرد جرم عائد کر دی گئی

تل ابیب (قدرت روزنامہ) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر رشوت اورفراڈ کے تین مقدمات میں فرد جرم عائد کردی گئی ، تاجروں سے تحائف لینے کا الزام ہے . برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے ،نیتن یاہو پر تین کیسز ہیں .

ضرور پڑھیں: زرداری کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی کو ایک اور دھچکا ،احتساب عدالت کا یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسرائیلی وزیر اعظم پر رشوت لینے اور فراڈ کے تین مقدمات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے . نیتن یاہوپر دولت مند تاجروں سے تحائف لینے کا الزام ہے .واضح رہے کہ اسرائیل کی سیاست کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کرسی اقتدار پر متمکن وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کی گئی ہے . دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سری لنکن ہائی کورٹ نے نو منتخب صدر گوٹا بایا راجا پاکسے کے خلاف بدعنوانیوںسمیت دیگر مقدمات کی سماعت معطل کرکے انہیں پاسپورٹ واپس کردیا .فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخر میںنو منتخب صدر نے استغاثہ سے استثنیٰ حاصل کیا .سری لنکن آئین کے مطابق ریاستی سربراہ کو مقدمات سے اس وقت تک استثنیٰ حاصل ہے جب تک وہ اپنے عہدے پر برقرار ہیں تاہم آئینی مدت پوری کرنے کے بعدعدلیہ کی جانب سے کارروائی دوبارہ کی جاسکتی ہے. سری لنکن ہائیکورٹ نے نو منتخب صدر پر اپنے والدین کی ’’یادگار‘‘ بنانے کیلئے سرکاری فنڈز میںسے 33 ملین روپے (تقریباً185,000امریکی ڈالرز) کی خورد برد کے الزامات پر گزشتہ برس ماہ ستمبر میں فرد جرم عائد کی. سابق حکومت نے کرپشن کے بڑے مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر سے بچنے کیلئے خصوصی عدالت کا قیام عمل میں لایا اور موجودہ نو منتخب صدر پر بھی خصوصی عدالت میں مقدمے کی سماعت جاری تھی.عدالت میں صدارتی عہدہ سنبھالنے سے قبل 70 سالہ راجا پاکسے نے الزامات کی تردید کرکے مقدمات خارج کرنے کی استدعا بھی کی تھی .عدالت کی جانب سے بتایا گیا کہ راجا پاکسے کے علاوہ 6 دیگر افراد پر بھی الزامات عائد ہیں تاہم ان پر مقدمات کا فیصلہ9 جنوری2020 میں ہونے والی سماعت کے بعد کیا جائیگا.

..

ضرور پڑھیں: یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

Top