single photo

برطانوی شہزادی دوبارہ پاکستان آنے کی خواہشمند

اسلام آباد ر(قدرت روزنامہ) برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی فیشن ڈیزائن خدیجہ شاہ کے نام خط لکھ دیا . تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم نے حال میں پاکستان کا دورہ کیا تھا .

پاکستان کے دورے کے دوران برطانوی شہزادی کے ملبوسات کا بھی خوب چرچا رہا.دورے کے دوران انہوں نے مشرقی انداز اپنائے رکھا جس نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے. کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کے لیے لباس پاکستانی ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے ترتیب دیے تھے.لوگوں کی جانب ملبوسات کی پسندیدگی کے بعد کے شہزادی بھی خدیجہ شاہ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں اور ان کے نام ایک خط تحریر کیا. برطانوی شہزادی نے پاکستانی ڈیزائن خدیجہ شاہ کے تیار کردہ ملبوسات کی تعریف کی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ دوبارہ پاکستان آئیں گی. کیٹ میڈلٹن نے ڈیزائنر کے نام خط میں مزید لکھا کہ دورہ پاکستان میں میرے لئے بہترین لباس کا انتخاب کرنے کا بہت شکریہ، مجھے تمام ملبوسات بے حد پسند آئے.انہوں خدیجہ شاہ کے وقت اور محنت کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا خیال رہے کہ شاہی جوڑے نےاپنے دورہ پاکستان کے دوران مختلف مقامات کا دورہ کیا اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی سے بھی ملاقاتیں کی. اس دورے کے دوران شہزادی کیٹ مڈلٹن کے لباس کے بھی کافی چرچے رہے. برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے دورہ لاہورمیں ایس او ایس ویلیج کا دورہ کیا، شاہی جوڑے نے تین یتیم بچوں کے ہمراہ ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا . برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کاایس او ایس ویلیج آمد پر ویلیج میں قیام پذیر بچوں سمیت دیگر نے پرجوش استقبال کیا. شاہی جوڑا بچوں میں گھل مل گیا اور اور ان سے بات چیت کی . بعد ازاں شاہی جوڑے نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کا بھی دورہ کیا. شاہی جوڑے نے بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا اور زمین پر بیٹھ کر قرآنی آیات سنیں. شاہی جوڑے نے پاکستان میں رکشے کی بھی سواری کی. شاہی جوڑا پانچ روزہ دورہ پاکستان مکمل کر کے 18 اکتوبر کو برطانیہ واپس روانہ ہو گئے.اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا.شاہی جوڑے کا کہنا تھا کہ پاکستان سے محبتیں سمیٹ کر جا رہے ہیں. شہزادے ولیم نے کہا کہ پاکستان سے ملنے والی محبت کبھی نہیں بھولیں گے،شاہی جوڑے نے ہاتھ ہلا کر سب کو الوداع کیا.

..

Top