حق خود ارادیت کی حمایت،اقوام متحدہ میں پاکستان کی بڑی کامیابی،پیش کردہ قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی

نیویارک(قدرت روزنامہ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرلی . قرار داد حق خود ارادیت کی حمایت میں پیش کی گئی تھی .

ضرور پڑھیں: حق خود ارادیت کی حمایت،اقوام متحدہ میں پاکستان کی بڑی کامیابی،پیش کردہ قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کی حمایت 81 ممالک نے کی. قرار داد پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے پیش کی.پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد نو آبادیاتی تسلط، بیرونی قبضے اور غیر قانونی جارحیت کا شکار تمام لوگوں کو حق خودارادیت کا حق دینے کا مطالبہ کرتی ہے.

پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد میں کہا گیا کہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے عوام کی ہر ممکن مدد کرنا عالمی برادری کی اولین ذمہ داری ہے.منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں واضح کیا کہ کوئی بھی ملک جارحیت، کرفیوز اور غیر قانونی پابندیاں لگا کر مقبوضہ علاقوں میں عوام کا حق خودارادیت غصب نہیں کر سکتا ہے.اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے مطابق جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی کئی قراردادیں مقبوضہ علاقوں کے عوام کا ان کا حق خودارادیت دیتی ہیں.پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے عالمی برادری پر واضح کیا کہ حق خودارادیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور مروجہ بین القوامی قوانین میں ایک رہنما اصول کی حیثیت رکھتا ہے.

..

ضرور پڑھیں: اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرار داد اتفاق رائے سے منظور


Top