single photo

کیا موجودہ نظام کرپشن کو سپورٹ کرتاہے ؟ سابق جرنیل نے بڑادعویٰ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہاہے کہ موجود نظام کرپشن کوسپورٹ کرتا ہے اور کرپٹ کوپکڑا نہیں جاسکتا،یہ نظام کی ستم ظریفی ہے کہ پاکستان کے 700ملین ڈالر سوئٹرز لینڈ میں پڑے ہوئے ہیں اورکوئی نہیں لاسکتا . دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگوکرتے ہوئےلیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہاہے کہ عمران خان کا بیانیہ کرپشن ختم کرنے تھالیکن کیا کرپشن ہوئی نہیں ہے ؟ برطانیہ میں ایک آرٹیکل چھپا جس میں شریف خاندان کی جائیدادوں کی تفصیلات تھیں لیکن کیاان کی جانب سے اس کو عدالت میں چیلنج کیاگیاہے ؟ امجد شعیب کا کہناتھا کہ موجود نظام کرپشن کوسپورٹ کرتا ہے اور کرپٹ کوپکڑا نہیں جاسکتا .

ضرور پڑھیں: “میری جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات ہوئی، وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے مگر وزیر اعظم عمران خان۔۔۔ ” سابق جرنیل نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

یہ نظام کی ستم ظریفی سے ہے کہ پاکستان کے 700ملین ڈالر سوئٹرز لینڈ میں پڑے ہوئے ہیں اورکوئی نہیں لاسکتا.مہنگائی ایک ایسا مسئلہ ہے

جس میں 1947سے لیکر آج تک اضافہ ہوا ہے.انہوں نے کہا کہ اس وقت قرضوں سے نکلنے کے لئے معمولی امید نظر آتی ہے ، اس وقت تک قرضوں سے جان نہیں جھوٹے گی جب تک قوم ٹیکس دینے کیلئے تیار نہیں ہوگی ، تاجر 17فیصد سیلز ٹیکس لیتاہے لیکن وہ ایف بی آر کے پا س رجسٹرڈ ہی نہیں ہے ، وہ 17فیصد سیلز ٹیکس لیکر خود کھاجاتاہے.

..

ضرور پڑھیں: ”چودھری برادران کا خیال تھا کہ مولانا فضل الرحمان کوکچھ ہوگیا تو۔۔۔“سابق جرنیل نے بڑا دعویٰ کردیا

Top