single photo

باکسر عامر خان کا تحریک انصاف کی حکومت پر مایوسی کا اظہار،پاکستان کی سیاست میں آنے کا ارادہ،بڑا دعویٰ کردیا

مانچسٹر(قدرت روزنامہ) ورلڈ چمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی پاکستان کی سیاست میں آنے کا ارادہ ظاہر کر دیا . ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اپنی فائٹس مزید ایک سال جاری رکھوں گا جس کے بعد سیاست میں جانے کا ارادہ ہے .

ضرور پڑھیں: باکسر عامر خان نے پاکستانی سیاست میں انٹری کا اعلان کردیا

عامر خان نے کہا کہ ان کا وزیراعظم بننے کا ارادہ نہیں، صرف کھیل اور کھیلوں کی وزارت کی خواہش ہے.چمپئن باکسر نے پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان کھیلوں کے لئے کچھ نہ کرسکے.انہوں نے کہاکہ عمران خان کو پہچان کھیل نے دی لیکن وہ کھیلوں پر توجہ نہ دے سکے.

..

ضرور پڑھیں: رابی پیرزادہ کی لیک تصاویر، اداکارہ کومل عزیز نے باکسر عامر خان کی تصویر سے لوگوں کا دوغلا پن بے نقاب کردیا

Top