single photo

آغا سراج درانی،اہلیہ بیٹے اور بیٹیوں سمیت دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس،عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

کراچی(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے آغا سراج درانی و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس اہلیہ، بیٹاں، بیٹوں سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ریفرنس سے الگ کرتے ہوئے نیب حکام کو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی . کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی .

ضرور پڑھیں: آغا سراج درانی بھی جعلی اکائونٹس کیس میں ملوث نکلے

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے.

عدالت نے آغا سراج درانی کی اہلیہ بیٹاں، بیٹوں سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ریفرنس سے الگ کردیا. عدالت نے نیب حکام کو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی. عدالت نے ریماکس دیئے آئندہ سماعت پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ویگر پر فرد جرم عائد کی جائے گی. عدالت نے ریفرنس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی. احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ مجھے ملک کی سیاست کا کیا پتہ میں تو جیل میں بیٹھا ہوں. میں پلی بارگننگ کیوں کرونگا اور کس لیے کرونگا؟ آصف علی زرداری ایک طاقتور انسان ہیں، انہوں نے بہت مشکلات دیکھی ہیں. آصف زرداری نواز شریف کی طرح نہیں ہیں. میں شروع سے ہی کثرت کرتا ہوں اور خود کو صحتمند رکھتا ہوں.

..

ضرور پڑھیں: سارا کھایا پیا اُگلنے کا وقت آگیا۔۔۔ عدالت نے آغا سراج درانی کے حوالے سے بڑا حکم جاری کر دیا

Top