single photo

پرویز الٰہی جب مولانا کے پاس گئے تو عمران خان کو پتہ چلا کہ ۔۔۔۔ ن لیگی رہنما نے دھرنے کے حوالے سے حیران کن انکشاف کر ڈالا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی جب مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کرنے گئے تو عمران خان کوپتہ چلا کہ وزراء ان کو درست بات نہیں بتاتے تھے بلکہ کچھ وزراء نے تو یہ بات بھی کی کہ وہاں پانچ چھ ہزار لوگ ہیں اور وہاں کریک ڈاﺅن شروع کردیں . جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے محسن رانجھا نے کہا کہ جس طرح حکومت نے معیشت کو برے طریقے سے چلایا ہے

، اسی طرح ایوان کو بھی چلایا ہے .

ضرور پڑھیں: سیالکوٹ موٹروے میرا منصوبہ تھا، شہبازشریف رنگ باز ہے، پرویز الٰہی برہم، کھری کھری سنادیں

انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی جب مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کرنے گئے تو عمران خان کوپتہ چلا کہ وزراءان کو درست بات نہیں بتاتے تھے بلکہ کچھ وزراء نے تو یہ بات بھی کی کہ وہاں پانچ چھ ہزار لوگ ہیں اس لئے کریک ڈاﺅن شروع کردیں . یہ توپرویز الہٰی نے جاکر عمران خان کوبتایا کہ وہاں بہت لوگ ہیں توان کودرست بات کا پتہ چلا . انہوں نے کہا کہ اگر وہاں کریک ڈاﺅن شروع ہوجاتا تو پھر کیا ہونا تھا ؟ انہوں نے کہا کہ سب کچھ اچھے طریقے سے ہوسکتا تھا لیکن اگر حکومت ایوان کواچھے طریقے سے چلاتی .

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریرنے ایک بار پھر تمام ایشوز سے توجہ ہٹا دی ہے . دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ نے مجھے مافیا کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کیا ہے،ملک کا پیسہ لوٹنے والے ایک شخص کو بھی نہیں چھوڑونگا،پچھلے دنوں کنٹینر پر جو سرکس ہوئی، دھرنے کا ماہرتو میں ہوں،پہلے ہی کہا تھا اگر یہ ایک ماہ کنٹینر پر گزار دیں تومان جاؤنگا،مدرسے کے بچے بارش میں باہر اور مولانا گرم کمرے میں بیٹھے تھے،

دین کو پیسہ بنانے کیلئے فروخت کرنا،بچوں سے جھوٹ بول کر سڑکوں پر لانا، اس سے بڑا گناہ کیا ہوسکتا ہے، ڈیزل کے پرمٹ اور کشمیر کمیٹی کی چیئر مین شپ پر بکنےوالے نے اسلام کا نام استعمال کیا،مجھے مولانا فضل الرحمٰن کی آخرت کی فکر ہے دعا کرتا ہوں اللہ اسے وہ سزا نہ دے جو اس کو ملنی ہے،کنٹینر پر نیلسن منڈیلا بننے والا شہباز شریف اور آئن اسٹائن کی روح کو تڑپانے والے بلاول زرداری بھی موجود تھے.

..

ضرور پڑھیں: حکومت اور اپوزیشن ے مذاکرات کے درمیان کیا طے پایاتھا؟کس چیز کی ضمانت نہیں دی گئی تھی؟پرویز الٰہی کا مولاناعبدالغفور حیدری کے بیان پر ردعمل،حیرت انگیزانکشافات

Top