single photo

عثمان بزدار کی چھٹی۔۔۔ پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہو گا؟ دھماکہ خیز خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے ،مریم نواز کو نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ملک بے باہر جانے کی اجازت ملنی چاہئے . نجی نیوز چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ چودھری برادران ہوں یا کوئی اور ہوں سیاستدان گفت و شنید کرتے رہتے ہیں، ہم چودھری برادران کی ملاقاتوں کے حوالے سے کچھ زیادہ نہیں بتاسکتے ، اس بارے میں چودھری برادران ہی بتاسکتے ہیں .

ضرور پڑھیں: پولیوویکسین کے بارے ابہام پرمولانا طارق جمیل کا بیان،عثمان بزدار کا ردعمل بھی سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ اس وقت میاں نواز شریف کی صحت کی طرف ہے ، تحریک انصاف کو ابھی ڈلیور کرنے دیں.

ان کا کہناتھا کہ مریم نواز اور نوازشریف باپ بیٹی ہیں. ان کا رشتہ بہت انوکھاہے ، مریم نواز کو نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ملک سے باہر جانے کی اجازت ملنی چاہئے .انہوں نے کہا کہ میں یہ بات کررہا ہوں کہ میاں اسلم اقبال نئے وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گے . دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی کابینہ میں رد و بدل، وزیراعظم نے خسرو بختیار کی وزارت بھی تبدیل کر دی، سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کو اب پیٹرولیم کی وزارت دی جائے گی،

کابینہ میں تبدیلی کا باقاعدہ اعلان مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کیا. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں. مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی کابینہ میں 2 تبدیلیاں کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کیا ہے. مشیر اطلاعات نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل، اسد عمر منصوبہ بندی اور سپیشل انییشٹو جبکہ خسرو بختیار کو پیٹرولیم کا وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ. اس ضمن میں جلد نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا. خسرو بختیار جو تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے اب تک منصوبہ بندی کی وزارت سنبھالے ہوئے تھے،

تاہم اب ان کی وزارت تبدیلی کر دی گئی ہے. خسرو بختیار اب پیٹرولیم کی وزارت سنبھالیں گے. اس سے قبل وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عمر ایوب خان پیٹرولیم کی وزارت کا اضافی چارج سنھبالے ہوئے تھے. واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے رواں سال اپریل کے دوران اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا اور کہا تھا کہ وفاقی کابینہ میں کوئی اور عہدہ نہیں لیں گے.

..

ضرور پڑھیں: عثمان بزدار کی نالائقی کو تسلیم کرتے ہوئے نیا سیٹ اپ تشکیل دے دیا گیا ، نئے نظام میں کپتان کے وسیم اکرم کا کیا حیران کن کردار ہو گا ؟ باخبر صحافی نے پکی خبر دے دی

Top