single photo

فیاض الحسن چوہان باز نہ آئے ۔۔۔ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر ایسا بیان داغ دیا کہ آپ یقین نہیں کریں گے

لاہور د (قدرت روزنامہ) فیاض الحسن چوہان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب بیماری کے علاج کے لئے لندن جا رہے ہیں . میری دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوں تاکہ پاکستانی عوام کا اربوں کھربوں روپے ان کے ذمے واجب الادا ہے وہ ادا ہو سکے .

ضرور پڑھیں: سانحہ پی آئی سی: فواد چوہدری اور فیاض الحسن چوہان ایک بار پھر آمنے سامنے ، عمران خان کی پریشانیوں میں اضافہ کر دینے والی خبر

ان کا کہنا تھا میں ہاتھ جوڑ کر شہباز شریف اور ان کے معالج ڈاکٹر عدنان کو کر کہتا ہوں وہ ان کو خلیفہ کی خطائیوں اور قیمے کے نان بائیوں سے بچا کر رکھئیے گا. پنجاب کے وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ میاں صاحب خدارا بسیار خوری نہ کریں، ڈاکٹر عدنان اور شہباز شریف سے استدعا ہے کہ میاں صاحب کو بسیار خوری سے دور رکھیں. ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’ جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیمے کے نانوں اور نان ختائیوں سے میاں صاحب کو دور رکھا جائے. فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میاں صاحب خیر و عافیت سے جائیں اور صحت مند ہوں، نیب کی حراست میں کھانا پینا میاں صاحب کے گھر سے ہی آتا تھا. انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، ایک مجرم کو باہر جانے دیا جا رہا ہے، میری بات کو منفی نہ لیا جائے.

..

ضرور پڑھیں: ’’فیاض الحسن چوہان کی آج وکیلوں کے تھپڑوں نے ساری ہیروپنتی باہرنکال دی ۔۔۔‘‘فیاض الحسن چوہان پر وکلاء تشدد کے بعد ریحام خان نے حکومتی وزیروں کو حیران کن مشورہ دے دیا

Top