single photo

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کیمپ کا انعقاد لیکن کئی کھلاڑی شریک ہی نہ ہوئے مگر کیوں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں لگائے گئے فٹنس کیمپ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے کیونکہ ابھی تک کئی کھلاڑی اس میں شریک ہی نہیں ہوئے . تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کی فٹنس کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں خصوصی کیمپ کا انعقاد کررکھا ہے تاہم اب تک اس کیمپ میں کئی اہم کھلاڑیوں نے رپورٹ ہی نہیں کیا .

ضرور پڑھیں: دن میں اکیڈمی اور رات کے لیے لڑکیوں کی بکنگ سے لے کر عربوں و قطری رئیسوں کو لڑکیاں سپلائی کرنے کا شرمناک دھندہ ۔۔۔۔۔۔ شیرا کوٹ کے بس اسٹینڈ پر بریف کیس میں ملنے والی عبیرہ کے قتل سے جڑے تمام راز بے نقاب ہو گئے ، شرمناک انکشافات

عماد وسیم عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں کرکٹ بورڈ حکام کو آگاہ کردیاہے. ذرائع کے مطابق فاسٹ باﺅلر محمد عامر اور محمد عرفان نے کیمپ میں رپورٹ کردی ہے تاہم محمد عامر صرف دو دن کیلئے دستیاب ہیں اور انہیں بھی 20 نومبر کو عمرہ کیلئے روانہ ہونا ہے. دونوں پیسرز پی سی بی ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم کی نگرانی میں ٹریننگ کرنے میں مصروف ہیں،

اس کیمپ میں فزیکل ٹریننگ،رننگ،جم ورک اور دوسری جسمانی مشقوں کے ذریعے فٹنس میں بہتری لانے کی کوشش جاری ہے. دوسری جانب فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض، شعیب ملک اور آصف علی جنوبی افریقہ میں جاری لیگ میں مصروفیت کی وجہ سے کیمپ کا حصہ نہیں بن سکیں گے، شاداب خان، فخر زمان، عثمان قادر کو قائد اعظم ٹرافی کے میچز کی وجہ سے اس کیمپ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے.

..

Top