پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس ،عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 5 دسمبر کو سنایا جائے گا . تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے،اس موقع پر سرکاری وکیل نے عمران خان کی بریت کی درخواست کی مخالفت کے بجائے حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کو مقدمہ سے بری کر دیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں، یہ سیاسی طور پر بنائے گئے کیسز ہیں، ان کیسز سے نکلنا کچھ بھی نہیں، صرف عدالت کا وقت ضائع ہوگا .

ضرور پڑھیں: جواد ظریف کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کذاب کذاب کے نعرے لگ گئے، ایسا کس وجہ سے ہوا؟ جانئے

وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر بابراعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دھرنے میں تقاریر یا دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جا سکتیں.عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 5 دسمبر کو سنایا جائے گا.

..

ضرور پڑھیں: پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف کے مطالبات معاہداتشرائط پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کردیا


Top