لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاںنوازشریف کو لندن لے جانے کیلئے ایئر ایمبولینس لاہور ایئرپورٹ پر موجود ہے، نوازشریف کے ہمراہ 5 لوگ ایئر ایمبولینس میں روانہ ہوں گے ،شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان بھی نوازشریف کے ساتھ روانہ ہوں گے .
سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کے لیے آج بیرون ملک روانہ ہوں گے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور انہیں لینے کے لیے آنے والی قطر ائیرویز کی ائیر ایمبولینس بھی لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کرگئی،نوازشریف کو لے جانے والی ایئرایمبولینس 10 بجے لاہور سے قطر کےلئے روانہ ہو گی .
ضرور پڑھیں: نواز شریف کو لے جانے والا طیارہ کیا واقعی ایئر ایمبولینس تھا؟
..