single photo

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے چھاپوں ، لوگوں کی مارپیٹ ، املاک کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ تیز کر دیا، جامع مسجد پر بھی پتھرائو

سرینگر (قدرت روزنامہ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے اہلکاروںنے رات کے وقت گھروں پر چھاپوں ، مکینوں کی مارپیٹ اور قیمتی املاک کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے . کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ رات ضلع پلوامہ کے علاقے ڈاڈ سر ترال کی جامع مسجد پر شدید پتھرائو کیا جس سے مسجد کو سخت نقصان پہنچا اور اسکی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے .

ضرور پڑھیں: بھارتی فورسزکی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹس کی نگرانی کا انکشاف

علاقے کے لوگوں نے بھارتی فوجیوں کی بہیمانہ کارروائی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں ان کے مذہبی مقامات بھی محفوظ نہیں ہیں. ادھر ضلع پلوامہ ہی کے علاقے ہردی میر ترال میں نامعلوم افراد نے سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک کو نذر آتش کر دیا.

..

ضرور پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے چھاپوں ، لوگوں کی مارپیٹ ، املاک کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ تیز کر دیا، جامع مسجد پر بھی پتھرائو

Top