سری لنکا، صدارتی الیکشن گوٹابایا راجا پاکسے نے جیت لیا

کولمبو(قدرت روزنامہ) سری لنکا میں حکمران جماعت کے صدارتی امیدوار ساجتھ پریماداسا نے صدارتی الیکشن میں اپنے حریف گوٹابایا راجا پاکسے کے ہاتھوں شکست تسلیم کر لی ہے . سری لنکا میں ہفتے کو صدارتی الیکشن کا انعقاد ہوا

جسمیں اتوار کی صبح تک سامنے آنے والے ابتدائی اور غیر حتمی نتائج کے مطابق راجا پاکسے پچاس فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر چکے ہیں .

ضرور پڑھیں: دوسرا ٹی 20، بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پریماداسا نے کہا ہے کہ وہ عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں. گوٹابایا راجاپاکسے سری لنکا میں تامل باغیوں کے خلاف فیصلہ کن عسکری کارروائیوں کے دور میں وزارت دفاع کے سیکرٹری تھے.

..

ضرور پڑھیں: بابراعظم کی نظر میں آج کی جیت کا کریڈٹ کس کو جاتا ہے؟ جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے


Top