single photo

کیا برطانیہ سزا یافتہ مجرم کو کھلے دل سے قبول کرے گا؟ نوازشریف کی لندن روانگی پر بڑے سوال اُٹھ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف سزا یافتہ مجرم ہیں کیا برطانیہ اپنی حدود میں سزا یافتہ مجرم کو کھلے دل سے قبول کرے گا؟ . لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نوازشریف کو بیرون ملک جانے کی غیر مشروط اجازت ملنے پر زلفی بخاری نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے مفرور اور داماد کو سزا سنائی گئی اوراب سب سے بڑیسزا یافتہ مجرم نواز شریف خود بھی بھاگ رہے ہیں .

ضرور پڑھیں: برطانیہ میں پہلی ماحول دوست مسجد کو باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا لیکن کس ملک کے حکمران نے کیا؟ جان کر آپ کو بھی خوشی ہوگی

زلفی بخاری نے کہا کہ نوازشریف کابیرون ملک جانا پاکستانیوں کیلئے افسوسناک ہے، نوازشریف سزا یافتہ مجرم ہیں کیا برطانیہ اپنی حدود میں سزا یافتہ مجرم کو کھلے دل سے قبول کرے گا؟انہوں نے کہاکہ ان فلائٹ فارم میں آپ کو اپنے پچھلے جرم بتانے ہوتے ہیں مگر نوازشریف کے کیس میں چند صفحات کافی نہیں ہوں گے.

..

ضرور پڑھیں: برطانیہ میں کوئی جرم نہیں کیا،سپریم کورٹ کو پیسے دینے کیلئے گھربھی بیچنا پڑا تو بیچ دیں گے،ملک ریاض

Top