single photo

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی، تفصیلات جاری

اسلام آباد /لاہور /کراچی /کوئٹہ /مظفر آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش نے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ بارشوں اور برف باری سے شانگلہ، کوہستان اور سوات سمیت متعدد علاقوں میں شدید نقصانات ہوئے ہیں، کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور برف باری سے شاہراہیں بند ہوگئیں جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کاسامنا کر نا پڑا . ملک بھر کے بالائی علاقوں میں برفباری نے موسم کو اور خوشگوار کردیا ہے،بٹگرام، کالام، سوات، مالم جبہ، مانسہرہ میں فلک بوس پہاڑوں نے برف کی چادراوڑھ لی .

ضرور پڑھیں: پاکستان میں کب سردی کی نئی لہر داخل ہو گی،ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت شمال مشرقی بلوچستان میں مزید اڑتالیس گھنٹوں تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے.محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت میں درجہ حرارت صفر، دالبدین میں تین اور قلات میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر اقتدار اسلام آباد میں بھی موسم سہانا ہے، بارش اورٹھنڈی ہواؤں نے راولپنڈی میں سردی بڑھادی.لاہور میں گزشتہ رات سے بارش نے موسم کو دلکش بنا دیا. اوکاڑہ، نوشہرہ، میاں چنوں، گجرات سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں موسلادھار تو کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے

.اس کے علاوہ شہر قائد کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں،بادل بھی چھائے ہوئے ہیں مگربارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں بھی بند ہو گئی ہیں.عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جانی اور مالی نقصان سے متعلق انتظامیہ کو آگاہ کریں.محکمہ ریلیف کے مطابق سوات اور اپر دیر میں بارشوں سے 4 گھروں کو نقصان پہنچا، ہری پور میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، اپر دیر میں متاثرین میں ٹینٹ، کمبل اور غذائی اشیا تقسیم کردی گئیں، دیر بالا میں بارشوں سے 3 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا.کولئی پالس کوہستان میں بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جس سے متعدد مقامات پر شاہراہ بند ہو گئی، تیمرگرہ کے مقام پر بھی بارش کی وجہ سے لینڈ سلائینڈگ ہوئی ہے، ادھر شدید برف باری کی وجہ سے کاغان اور بالائی علاقوں تک شاہراہ بند ہو گئی ہے.ضلعی انتظامیہ نے مالاکنڈ اور ہزارہ میں بند شاہراہوں کو جلد بحال کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، ہیوی مشینری کے ذریعے شاہراہوں سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا.

..

ضرور پڑھیں: ملک کے کئی علاقوں میں موسم سرما کی بارشوں کے پہلے باقاعدہ سلسلے کا آغاز

Top