single photo

پی آئی اے کے ٹشو پیپرز کی فروخت کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ) باکمال لوگوں کے لاجواب کارنامے، پی آئی اے کے عملے نے ٹشو پیپرز کو بھی نہیں بخشا . تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایک ہیئر ڈریسر شاپ پر پی آئی اے کے پرنٹ کردہ ٹشو پیپرز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے .

ضرور پڑھیں: پی آئی اے کے جہاز کو روکنے کا معاملہ،جانتے ہیں پاکستان نے کس دوست ملک میں موجود افغان قیادت سے رابطہ کیا اور معاملہ حل کیا ؟

پی آئی اے کے ملازمین نے مبینہ طور پر خوراک اور پرزہ جات کے بعد ٹشو پیپرز کو بھی نہ چھوڑا. کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے معروف سیلون پر پی آئی اے کے ٹشو پیپرز استعمال ہورہے ہیں

جبکہ سیلون کے مالک نے بتایا کہ پی آئی اے ملازمین کلو کے حساب سے ٹشو پیپرز بیچتے ہیں اور وہ کافی عرصے سے ٹشو پیپرز خرید رہے ہیں.دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور جو بھی ملازم ملوث ہوا اس کے خلاف سخت ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائیگی.

..

ضرور پڑھیں: پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن میں ایک سال کے دوران نمایاں بہتری آئی ہے، چھ ماہ میں پی آئی اے کی آمدنی میں تقریباً چالیس فیصد اضافہ ہوا

Top