آرامکو نے 17 کھرب ڈالر مالیت کی ‘آئی پی او’ ظاہر کردی

سعودی عرب(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی توانائی کے شعبے میں دنیا کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو نے دنیا کی سب سے بڑی 17 کھرب 10 ارب ڈالر کی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) ظاہر کردی . آرامکو کا کہنا ہے کہ وہ کمپنی کا 1.5 فیصد حصص فروخت کرے گی جس کی مالیت تقریباً 24 ارب ڈالر بنتی ہے .

ضرور پڑھیں: سعودی آئل کمپنی آرامکو کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

سعودی ریاست کی ملکیت میں کمپنی نے فی حصص قیمت 30 سے 32 ریال (8 سے 8.5 ڈالر) طے کرتے ہوئے کہا کہ 'پہلے کمپنی کے 1.5 فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے'.

تاہم کافی تاخیر کے بعد سامنے آنے والی یہ پیشکش سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ابتدائی 20 کھرب ڈالر کے ہدف سے پیچھے ہے، لیکن یہ اسٹاک مارکیٹ میں 2014 پیش ہونے والی دنیا کے سب سے بڑی ریٹیل کمپنی علی بابا کی حریف ثابت ہوئی ہے. واضح رہے کہ علی بابا نے 2014 میں 25 ارب ڈالر کے حصص اسٹاک مارکیٹ میں متعارف کرائے تھے.

واضح رہے کہ آرامکو کے بارے میں امید کی جارہی تھی کہ ابتدائی طور پر کمپنی کے 5 فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے جس میں 2 فیصد تک کی فروخت سعودی ایکسچینج اور 3 فیصد غیر ملکی ایکسچینج میں کی جائے گی. تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی اسٹاک میں فروخت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی.

..

ضرور پڑھیں: ملک میں گیس کی بڑھتی ہوئی قلت، آرامکو کی پاکستان کو بڑی پیش کش


Top