single photo

چوہدری پرویز الہی کی جانب سے سابق آئی ایس آئی چیف پر عمران خان کی مدد کرنے کے الزام کے بعد احسن اقبال نے بھی بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چوہدری پرویز الہی کی جانب سے سابق آئی ایس آئی چیف پر عمران خان کی مدد کرنے کے الزام کے بعد احسن اقبال نے بھی بڑا دعویٰ کردیا ہے . پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو 2013کے الیکشن سے پہلے رئیل سٹیٹ کے بڑے کاروباری شخص کے ذریعے بہت بڑی رقم دلوائی گئی تھی .

ضرور پڑھیں: حاصل بزنجو کا آئی ایس آئی چیف پر الزام سے یو ٹرن

انہوں نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب پہلے ہی پاکستان مسلم لیگ ق کی جانب سے الزام لگایا جارہا ہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا نے ق لیگ کے لوگوں کو توڑ کر پی ٹی آئی میں شامل کروایا تھا. یاد رہے کہ سپیکر صوبائی اسمبلی اور رہنما پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری پرویزالہیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا نے انکے بندے توڑ کر انہیں پاکستان تحریکِ انصاف میں شامل کروایا. چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ جب انہوں نے اس حوالے سے اس وقت کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزی کیانی کو شکایت کی تو جنرل کیانی کے کہنے پر جنرل شجاع پاشا نے ہمیں کھانے پر بلایا اور ہمارے استفسار پر کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے جو گیا ہے اپنی مرضی سے گیا ہے

لیکن اس کے بعد جنرل پاشا کوئی اور بات کرنے لگے اور انہیں بھول گیا کہ ابھی انہوں نے کیا کہا ہے اور پھر اچانک انہوں نے ہمیں کہا کہ آپ توکافی دانا ہیں آپکی بھی عمران خان سے ملاقات نہ کروا دی جائے؟ اس پر چوہدری شجاعت نے فوراََ کہا کہ دیکھیں ہم نے آپ کو پکڑ لیا ہے، آپ تو یہاں بیٹھ کر عمران خان کی نمائندگی کر رہے ہیں جس پر جنرل پاشا نے کہا کہ نہیں نہین ایسی بات نہیں ہے آپ غلط سمجھ رہے ہیں. صحافی نے سوال کیا کہ کون کون سے لوگ ہیں جنہیں جنرل شجاع پاشا پاکستان تحریکِ انصاف میں لے کر گئے تو اس پر چوہدری پرویز الہیٰ نے بتایا کہ جتنے بھی اہم لوگ تحریکِ انصاف میں نظر آتے ہیں ان سب کو جنرل پاشا ہی لے گر گئے.

..

ضرور پڑھیں: ’’ آخر وہ بھی تو ہمارے ساتھی ہیں ‘‘آئی ایس آئی چیف کے بیٹے کی بھارت میں گرفتاری ۔۔۔۔۔ مگر ایسا کیا ہوا کہ انہیں اگلے ہی روز چھوڑ دیا گیا ؟ پاکستانی خفیہ ایجنسی اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’ را ‘ کے سابق سربراہان کی مشترکہ کتاب میں تہلکہ خیز انکشافات

Top