single photo

مخلص آدمی پاکستان کے بغیر نہیں رہ سکتا: شاہد آفریدی

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے نواز شریف کی حمایت کردی ہے . شاہد افریدی نے کہا ہے کہ مخلص آدمی پاکستان کے بغیر نہیں رہ سکتا، نواز شریف علاج کیلئے باہر جارہے ہیں انہیں جانے دیں، وہ واپس آجائیں گے .

ضرور پڑھیں: پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں اور بہت جلد۔۔۔ دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور نے کپتان کی بڑی پریشانی حل کر دی، شاندار اعلان کر ڈالا

انہوں نے نواز شریف کو بیرونِ ملک علاج کئلیے بھیجے کی حمایت کی ہے. اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کوعلاج کروانے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت ملنے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدلیہ نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں معیاری علاج کی سہولیات کی کمی ہے،

ڈاکٹرز کے بورڈ نے نواز شریف کا بیرونِ ملک علاج تجویز کیا یعنی 20کروڑ عوام خطرے میں ہے. دوسری جانب ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے کیلئے سٹیرائڈز دینا شروع کردیے ہیں. نواز شریف کے ڈاکٹرز کے مطابق سٹیرائڈز کی مدد سے دورانِ سفر نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد کم نہیں ہو گی، جبکہ سابق وزیراعظم کو بلڈ پریشر اور شوگر کی ادوایات بھی دی جارہی ہیں. ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف منگل کو لندن روانہ ہوں گے. مریم اورنگزیب کے مطابق سابق وزیراعظم کو لے جانے کیلئے ائیرایمبولینس منگل کی صبح پاکستان پہنچے گی جبکہ نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے کیلئے ڈاکٹرز نے لائحہ عمل طے کرلیا ہے.

انہوں نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز نے آج بھی نواز شریف کا معائنہ کیا ہے، انکو بلیڈ پریشر، شوگر، دل اور دوسرے طبی مسائل سے بچانے کیلئے ادویات دی جارہی ہیں. ترجمان مسلم لیگ ن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دعا کریں کہ سفر بخیر رہے. انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے نواز شریف کو سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کا عمل جاری ہے تا کہ سفر کے دوران پلیٹ لیٹس کم نہ ہوں.واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے. فیصلے کے متن کے مطابق نواز شریف کو علاج کیلئے اجازت 4ہفتوں کیلئے بیرونِ ملک رکنے کی اجازت ہوگی لیکن اس مدت میں توسیع ہو سکتی ہے.

..

ضرور پڑھیں: پاکستان کو وہ صوبہ جہاں 5 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار، معاملہ کس طرف جا سکتا ہے؟ تشویشناک صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا

Top