single photo

وزیراعظم کی لاہورہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی . انہوں نے کہا کہ فیصلے پر حکومتی حکمت عملی آئندہ کابینہ اجلاس میں طے کی جائے گی، قانونی ٹیم فیصلے کا جائزہ لے کر کابینہ میں رپورٹ پیش کرے .

ضرور پڑھیں: وزیراعظم کی لاہورہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ نواز شریف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لیا جائے. قانونی ٹیم فیصلے کا جائزہ لے کر کابینہ میں رپورٹ پیش کرے. وزیر اعظم نے کہا کہ فیصلے سے متعلق حکومتی لائحہ عمل کابینہ اجلاس میں طے کیا جائے گا.

وفاقی وزیر دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عدالت نے نوازشریف پر زیادہ سخت شرائط عائد کردی ہیں، عمران خان نے جو کہا وہ بالآخر کرکے دکھایا، کسی کو کوئی این آر او نہیں مل رہا، ورنہ ڈیلیں تو راتوں رات ہو جاتی تھیں. انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف معاملے میں تو ساری چیزوں کو شفاف رکھا گیا ہے. کسی کو کوئی این آر او نہیں مل رہا. ورنہ ڈیلیں تو راتوں رات ہو جاتی تھیں. سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جو پوری زندگی عمران خان نے کہا وہ بالآخر کرکے دکھایا. عمران خان کبھی مایوس نہیں کرینگے.

جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کریں گے. حکومت نے یہ کہا کہ نوازشریف بغیر ضمانت دیے باہر نہیں جاسکتے. عدالت نے بھی فیصلہ دیا کہ بغیر ضمانت دیے باہر نہیں جاسکتے. عدالت نے تو زیادہ سخت شرائط عائد کردی ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لے کر جانا ہے. اسی طرح وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ہم نےنوازشریف سےمتعلق انسانی بنیادوں پر فیصلے کی حمایت کی. نوازشریف کی سزا اپنی جگہ قائم ہے، سب کے لیے قانون برابر ہے.

..

ضرور پڑھیں: حکومت کولاہورہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا ہوگا ،فواد چوہدری کا مشورہ

Top