single photo

چونیاں سے مزید 2 بچے لاپتہ، پریشان کن خبرآگئی

قصور(قدرت روزنامہ)چونیاں میں بچوں کے اغواءکا سلسلہ نہ رک سکا، 3 دنوں میں 2 بچے لاپتہ ہوگئے پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں . پولیس کے مطابق افضل ٹاﺅن سے 13 سالہ بچے شعیب اور چھانگا مانگا سے 15 سالہ عبداللہ لاپتہ ہوئے ہیں .

ضرور پڑھیں: پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کس حال میں ہیں؟ قوم کیلئے پریشان کن خبرآگئی

ذرائع کے مطابق افضل ٹاﺅن کا رہائشی 13 سالہ شعیب مدرسے میں پڑھنے کے لیے گیا لیکن واپس گھر نہ لوٹا، جبکہ دوسرا بچہ چھانگا مانگا کا 15 سالہ عبداللہ ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ہو کر گھر سے چلا گیا اور واپس نہیں آیا.دونوں بچوں کے والدین کی درخواست پر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں،

پولیس کاکہنا ہے کہ اغواءہونے والے بچوں کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جلد بازیاب کروا لیں گے. واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں 4 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مرکزی ملزم سہیل کو گرفتار کیا گیا تھا.

..

ضرور پڑھیں: لاہور سے گوجرانوالہ بارات لے جانے والا دولہا موٹر وے پر لٹ گیا ، دلہن کے ساتھ کیا ہوا؟ پریشان کن خبر آ گئی

Top