ترکی کے زیر انتظام شامی شہر میں کار بم دھماکا، 18 افراد ہلاک، 33 زخمی

بیروت(قدرت روزنامہ) ترکی کے زیر انتظام شامی شہر الباب میں ہونے والے کار بم حملے میں 18 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے . غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی شام کے پر رونق بازار میں ہونے والے زوردار دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور 33 سے زائد زخمی ہوگئے .

ضرور پڑھیں: بھارت میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 34 افراد ہلاک

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں ترکی کی حمایت یافتہ عسکری جتھے کے جنگجو بھی شامل ہیں.دھماکا خیز مواد سے بھری ایک کار کو مارکیٹ کے قریب بس سٹینڈ پر کھڑا کیا گیا تھا اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کار کو دھماکے سے اڑادیا گیا.

اس علاقے میں کئی عرصے سے کرد جنگجووں کی کارروائیاں جاری ہیں تاہم کسی شدت پسند گروہ کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے.

..

ضرور پڑھیں: امریکہ میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1920 افراد ہلاک


Top