ایف بی آرنے17 کمپنیوں کے فوری ریفنڈز جاری کردیئے

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں ایف بی آرنے17 کمپنیوں کے فوری ریفنڈز جاری کردئے ہیں،جن میں سے 14کمپنیوں کا تعلق ٹیکسٹائل کے شعبے سے ہے . تفصیلات کے مطابق حکومت نے مالی مشکلات میں گھری 17کمپنیوں کے فوری ریفنڈز جاری کردیے ہیں .

ضرور پڑھیں: شوگراسکینڈل کا معاملہ نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ

وزیراعظم کے احکامات کے بعدایف بی آر نے کمپنیوں کو چیک جاری کئے.اس سے قبل کمپنیوں کو ریفنڈز کے بدلے بانڈز جاری کیے جارہے تھے.ریفنڈ حاصل کرنے والی 14 کمپنیوں کا تعلق ٹیکسٹائل سیکٹر سے ہے.دو کمپنیاں کھاد کے شعبے سے ہیں اس کے علاوہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو بھی ریفنڈ جاری کیا گیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: ہدف پورا کرنے کے لیے ایف بی آر نے ہفتہ وار چھٹی بھی بند کردی


Top