single photo

اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا،عدلیہ کے ہر فیصلے پر مکمل عملددرآمد کیا جائیگا:گورنر پنجاب

لاہور (قدرت روزنامہ)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا،عدلیہ آزادہے ،اِنکے ہر فیصلے پر مکمل عملددرآمد کیا جائیگا،مسئلہ کشمیر پر ہم قومی امنگوں اورکشمیر یوں کی تر جمانی کر رہیں،دنیا کو بھی کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی کا نوٹس لینا ہوگا،ملک کی مضبوطی کیلئے نوجوانوں کی مضبوطی بھی یقینی بنا رہے ہیں . ایوان اقبال لاہور میں سیمینارسے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نےکہاکہوزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ آئین وقانون کی حکمرانی کی بات کی ہے،اس لیے اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے، اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا،عدلیہ آزادہے ،اِنکے ہر فیصلے پر مکمل عملددرآمد کیا جائیگا .

ضرور پڑھیں: ملکی سیاست میں ہلچل۔۔۔!!! 20 سے 25 حکومتی اراکین اسمبلی نے اپوزیشن سے ہاتھ ملا لیا، اپوزیشن کا عمران خان کو ناکام کرنے کا منصوبہ کامیاب ہونے لگا

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کا دھرنا پر امن طر یقے سے ختم ہو چکا ہے اور اب بھی توقع ہے کہ جے یوآئی (ف) سڑکوں کی بندش کے ذریعے عوام کو مشکلات کا شکار کر نے کی پالیسی ختم کرے گی.انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ نوجوان جب زندگی میں کچھ بھی کرنے کا فیصلہ کرلیتے ہیں تو پھروہ محنت کے ذریعے ناممکن کو بھی ممکن بنا سکتے ہیں اور انکو کامیاب ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی، تحر یک انصاف کی کامیابی اور عمران خان کے وزیر اعظم بننے میں بھی پاکستان کے نوجوانوں نےجو کردار ادا کیا ہے وہ بھی پاکستان کی تاریخ میں ایک نئی مثال ہے،ہم نے نوجوانوں کیساتھ جو بھی وعدے کیے ہیں انشاء اللہ انکو پورا کیا جائیگا،

ہماری حکومت نے نوجوانوں کیلئے 100ارب روپے سے ''کامیاب نوجوان ''پروگرام شروع کیا ہے جسکے ذریعے نوجوانوں کو10ہزا ر سے لیکر50لاکھ روپے تک قر ض مل سکتا ہے جس سے نوجوان کسی بھی شعبے میں اپنے کاروبار کے ذریعے پاؤں پر کھڑے ہوسکتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے اس پروگرام میں خواتین کیلئے25فیصد کوٹہ بھی مختص کر دیا ہے،ہم نے اپنے ملک کے نوجوانوں کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہے،انکی مضبوطی اور خوشحالی سے ہی ملک مضبوط اور خوشحال ہوگا ،ہم نے ہمیشہ شفافیات اور میرٹ کی بات کی ہے، اس لیے ''کامیاب نوجوان پروگرام'' میں بھی مکمل شفافیات اور میرٹ ہوگا،کسی کو سفار ش کے ذریعے ایک روپیہ بھی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا .

..

ضرور پڑھیں: تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے اپوزیشن سے رابطے،احسن اقبال نے بھی تصدیق کردی، حیرت انگیز انکشافات

Top