single photo

وزیراعظم نے طویل عرصے بعد د و دن کی چھٹی لے لی ،وہ کیا کریں گے ؟بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے ہفتے اوراتوار کے لیے تمام سرکاری اور سیاسی مصروفیات ترک کردی ہیں . نجی ٹی ویچینل’’ ایکسپریس نیوز‘‘کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ہفتے اور اتوار کو بھی سرکاری اور سیاسی امور کی انجام دہی میں مصروف رہتے تھے،ہفتہ وار 2 روزہ چھٹیوں میں بھی وہ اہم سیاسی ملاقاتیں کرتے ہیں تاہم اب طویل عرصے بعد وہ ویک اینڈ اہل خانہ کے ساتھ گزاریں گے .

ضرور پڑھیں: بچے کی پیدائش پر خاتون ملازم کو 6ماہ کی چھٹی ملے گی

نجی ٹی وی کے مطابق طویل عرصے بعد وزیراعظم عمران خان نے ہفتے اوراتوار کے لیے سرکاری وپارٹی مصروفیات ترک کردی ہیں اوراس دوران کسی بھی قسم کی سرکاری و پارٹی مصروفیات کا حصہ نہیں بنیں گے جب کہ وہ دوروزتک بنی گالہ میں کوئی ملاقات یا کسی اجلاس کی صدارت بھی نہیں کریں گے.

..

ضرور پڑھیں: بابا گرونانک کی پیدائش پر چھٹی کا اعلان

Top