single photo

کیا بابراعظم کراچی کنگز کو چھوڑ کر لاہور قلندرز میں شامل ہو رہے ہیں؟ کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر آ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں عروج پر ہیں جس کے ڈرافٹ کیلئے کھلاڑیوں کی فہرستیں بھی جاری کر دی گئی ہیں . پی ایس ایل کا ڈرافٹ 6 دسمبر کو منعقد ہو گا جبکہ اس سے قبل یکم دسمبر تک تمام فرنچائزز کو آٹھ کھلاڑی برقرار رکھنے یا دیگر ٹیموں سے کھلاڑیوں کے ردوبدل کا وقت دیا گیا ہے جبکہ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کراچی کنگز کو چھوڑ کر لاہور قلندرز کا حصہ بننے جا رہے ہیں .

ضرور پڑھیں: نسیم شاہ کا جذباتی ڈبییو، شعیب اختر نے انتہائی شاندار بیان جاری کر دیا، ساتھ ہی بابراعظم اور حارث سہیل کو مشورہ بھی دیدیا

اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ لاہور قلندرز کیلئے بہترین انتخاب ہو گا

لیکن مداحوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ کراچی کنگز کے حکام نے ان خبروں کو افواہیں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں کوئی سچائی نہیں ہے اور بابراعظم پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں بھی کراچی کنگز کی جانب سے ہی ایکشن میں نظر آئیں گے.

..

ضرور پڑھیں: بابراعظم نے انتہائی شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا، جان کر آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

Top