single photo

نوازشریف کی بیرون ملک روانگی،سماعت کا تاخیر سے آغاز،حق میں فیصلہ آنے پر لیگی کارکنوں کا جشن، مٹھائیاں تقسیم،قیادت کے حق میں نعرے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا نام غیر مشروط طو رپر ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر بڑی تعداد میں لیگی رہنمااور کارکنان لاہور ہائیکورٹ میں موجود رہے . دوران سماعت ہائیکورٹ کے احاطے میں موجود کارکنان کی جانب سے نواز شریف کی صحتیابی او رفیصلہ حق میں آنے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جاتی رہیں .

ضرور پڑھیں: نہ کوئی شرم نہ کوئی حیاء۔۔۔!!! بیرون ملک میں ’ بااثر شخصیت ‘ چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، غیور قوم شرم سے پانی پانی

عدالت کی جانب سے حق میں فیصلہ آنے پر لیگی کارکنوں نے ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارکباد دی اور اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگائے. کارکنوں نے بھرپو رجشن مناتے ہوئے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں. بعد ازاں کارکنوں نے سجدہ ریز ہو کر حق میں فیصلہ آنے پر خدا کا شکر ادا کیا.

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا نام غیر مشروط طو ر پر ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے دائردرخواست پر سماعت مقررہ وقت سے 40منٹ تاخیر سے شروع ہوئی اورآغاز ہونے کے بعد عدالت کی طرف سے متعدد مواقعوں پر وقفوں سمیت 5گھنٹے سے کچھ زائد وقت تک جاری رہی. مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف، احسن اقبال، پرویز رشید، جاوید ہاشمی، پرویز ملک، امیر مقام، رانا ارشد سمیت دیگر رہنما کمرہ عدالت میں موجود رہے. کمرہ عدالت سے باہر کارکنان بھی صبح سے سماعت ختم ہونے تک موجود رہ کر فیصلہ حق میں آنے کے لئے دعائیں کر تے رہے.

..

ضرور پڑھیں: نواز شریف کےبیرون ملک قیام کی توسیع کی درخواست نہیں دی،دو تین دن میں رجسٹرار ہائی کورٹ کو مطلع کر دیا جائے گا:اعظم نذیر تارڑ

Top