single photo

عالمی تحقیقاتی ادارے نے ایسی رپورٹ جاری کر دی کہ مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دینے والے شرمندہ ہو جائیں گے

برسلز(قدرت روزنامہ)فرانس میں کی جانے والی ایک تحقیق میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ 1979 میں سوویت یونین کی جانب سے افغانستان پر حملے کے بعد سے اگست 2019 تک دنیا بھر میں شدت پسندوں کی دہشت گرد کارروائیوں" کا شکار ہونے والے افراد میں سے 90 فیصد مسلمان ہیں . غیر ملکی میڈیا کےمطابق پولیٹیکل کرییٹوٹی فاؤنڈیشن کی جانب سےکی جانےوالی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہمذکورہ مدت کے دوران شدت پسند تنظیموں نے دہشت گردی کی 33769 کارروائیاں کیں جبکہ ان کارروائیوں میں ایک لاکھ ستاسٹھ ہزار 96افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ اکیاون ہزار چار سو اکتیس افراد زخمی ہوئے

پیرس حملوں کے 6سال مکمل ہونےپر رواں ہفتے کے آغاز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 89.1 فیصد دہشت گرد کارروائیاں مسلم ممالک میں ہوئیں اور اس کا شکار ہونے والے مجموعی افراد میں سے 91.2 فیصد مسلمان ہیں .

ضرور پڑھیں: برطانوی مسلمان کرکٹر کو سوشل میڈیا پر دہشت گرد کہا جانے لگا لیکن کیوں؟ کھلاڑی نے اپنے ساتھ ہونیوالے سلوک سے پردہ اٹھا دیا

رپورٹ کے مطابق عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے یورپ کو خون میں نہلا دینے والی کارروائیوں میں سے 54 فیصد فرانس میں انجام دی گئیں.

..

ضرور پڑھیں: بھارت نے نئے قانون کے تحت مسعود اظہر اور حافظ سعید کو سرکاری طورپردہشت گرد قرار دے دیا،پابندیاں عائد

Top