single photo

نوجوان اپنی شادی میں والد کی موجودگی یقینی بنانے کے لیے دولہن ہی اسپتال لے آیا

نیویارک (قدرت روزنامہ) زندگی میں کئی ایسے لمحے بھی آتے ہیں جہاںکسی کی بھی آنکھیں خوشی کے آنسوﺅں سے لبریز ہو جاتی ہیں . ایساہی ایک لمحہ امریکی اسپتال میں اس وقت پیش آیا جب دولہا نے کے والد کو شادی میں شرکت کے لیے اسپتال سے باہر جانے کی اجازت نہ ملی تو وہ شادی میں والد کی موجودگی یقینی بنانے کے لیے دولہن کو ہی اسپتال لے آیا .

ضرور پڑھیں: کراچی: اسپتال کے آئی سی یو میں معذور مریضہ سے مبینہ زیادتی

امریکی ریاست ٹیکساس میں نوجوان لڑکے نے اپنے والد کی خواہش پوری کرنے کے لیے اسپتال میں شادی کی.امریکی میڈیاکے مطابق دلہا کے والد طبیعت ناسازی کے باعث آئی سی یو میں داخل ہیں اور ان کے چلنے پھرنے پر ڈاکٹرز نے مکمل پابندی عائد کی ہوئی ہے.اہل خانہ نے ڈاکٹرز سے شادی میں شرکت کی اجازت طلب کی تو ماہرین صحت نے اجازت دینے سے صاف انکار کردیا جس کے بعد دلہا نے فیصلہ کیا کہ وہ نئی زندگی شروع کرنے کی پہلی رسم اپنے والد کے سامنے اسپتال میں ہی ادا کرے گا. لڑکے نے اپنی منگیتر کو بھی اس بات پر راضی کیا اور بتایا کہ والد بھی شادی میں شرکت کے خواہش مند تھے البتہ ڈاکٹرز نے انہیں اجازت نہیں دی. میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ اور مچل تھومسن نے ٹیکساس کے اسپتال میں شادی کی رسم ادا کی، نوبیاہتا جوڑے نے اس موقعہ پر حفاظت کے لیے دستانے پہنے ہوئے تھے.

سادہ تقریب میں لڑکے اور لڑکی نے ایک دوسرے کو دستانوں کے اوپر ہی انگوٹھی پہنائی جس کے بعد اسپتال انتظامیہ کی جانب سے دونوں کو کیک اور جوس پلایا گیا. لڑکے کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی زندگی کے سب سے قیمتی لمحے میں والد کی غیر موجودگی برداشت نہیں کرسکتا تھا، اس لیے ہم نے سادہ تقریب کر کے شادی کی‘.حالانکہ لڑکے کی شادی مارچ کے مہینے میں طے تھی البتہ دو رشتے داروں کی کینسر کی وجہ سے موت ہوئی جس کے بعد تقریب کو ملتوی کیا گیا.دلہن کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ شادی اس طرح ہوئی جس میں لڑکے کے والد نے بھی شرکت کی کیونکہ میرے لیے سب سے اہم اور خوشی کی بات یہی تھی‘. بعد ازاں دلہن دلہا نے چرچ جاکر مذہبی رسم ادا کی اور اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا.یوں لڑکے نے اپنے والد کی شادی میں حاضری بھی یقینی بنا لی اور مذہبی رسومات اداکر کے باقاعدہ نئی زندگی کا آغاز بھی کر دیا.

..

ضرور پڑھیں: اسپتال کی پارکنگ کی گاڑی سے ملنے والی چار روز پرانی لاش کی شناخت ہو گئی

Top