single photo

ایک طرف انسانی ہمدردی اور دوسری طرف پیسوں کی بات عجیب لگتی ہے: چوہدری پرویز الہیٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) رہنما پاکستان مسلم لیگ ق اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ایک طرف انسانی ہمدردی اور دوسری طرف پیسوں کی بات عجیب لگتی ہے، نواز شریف کے نام کوئی پراپرٹی نہیں ہے وہ سب کچھ بچوں میں تقسیم کر چکے ہیں، ہمارا موقف اس حوالے سے واضح ہے . چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ کابینہ کے کچھ لوگوں نے یہ سلسلہ شروع کیا، شریف فیملی بھی کہہ رہی ہے گارنٹی کیوں دیں؟ مولانا فضل الرحمان کے احتجاج اور دھرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا کا دھرنا ختم ہوگیا ہے، ٹک ٹک تو لگی رہے گی، کچھ باتیں امانت ہیں اس میں خیانت نہیں ہو سکتی .

ضرور پڑھیں: نوازشریف کا نام انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ای سی ایل سے ہٹایا جائے، عمران خان

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی بڑے دل کا مظاہرہ کیا اور دھرنے والوں کو نہیں روکا، یہ واحد دھرنا تھا

جس میں جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا. انہوں نے بتایا کہ جمعیتِ علماء اسلام ف کے کارکنان دھرنے کی جگہ کی صفائی کرکے گئے ہیں. چوہدری پروزی الہیٰ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا موقف تھا کہ وزیراعظم استعفی دیں جبکہ ہم نے ان سے کہا تھا کہ یہ بات نہ کریں، مولانا کیساتھ ہمارے بڑے دیرینہ تعلقات ہیں، دھرنے کے بعد اب وہی اپوزیشن لیڈر ہیں. ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کیساتھ آج کی ملاقات خفیہ میٹنگ کا ہی ایک حصہ تھی، میڈیا کو پتا نہیں کہاں سے پتا چل گیا؟ انہوں نے انکشاف کیا کہ مولانا شہروں کو بند نہیں کر رہے بلکہ بڑی شاہراہوں پر تھوڑی دیر کیلئے احتجاج کریں گے، احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد سڑکیں کھول دی جائیں گی. انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے کتبھی کہا تھا کہ ملک میں حالات خراب نہیں ہونے چاہیں، ہم نے کوشش کی تو ماحول بہتر ہوا. حکومت کو جھکنا بھی پڑتا ہے اور لچک بھی پیدا کرنا پڑتی ہے. اگر ماحول بہتر نہیں ہوگا تو پھر کون سرمایہ کاری کرے گا؟

..

ضرور پڑھیں: خون کی ندیاں بہا دینے کے بعد روس کو ’’انسانی ہمدردی‘‘ کا خیال آگیا، غوطہ میں جاری جنگ کے حوالے سے بڑا حکم جاری،روسی وزیرخارجہ کا اہم ترین اعلان

Top