single photo

القدس بریگیڈ کا اسرائیلی دارالحکومت میں تباہی پھیلانے کا دعویٰ

غزہ(قدرت روزنامہ) اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے تاہم بزدل صہیونی دشمن اپنا نقصان چھپا رہا ہے . مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسلامی جہاد کے ترجمان ابو حمزہ نے کہا کہ صہیونی دشمن ریاست نے فلسطینیوں کے میزائل حملوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی ہے .

ضرور پڑھیں: ’اگر آپ میرے سوال کا جواب دے دیں تو میں مسلمان ہو جائونگا‘‘ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سے ایک یہودی نے مولانا طارق جمیل کو کال کر کے کیا سوال پوچھا تھا کہ جس کا جواب ملنے پر وہ مسلمان ہو گیا

اسرائیل فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں سے ہونے والے نقصان کو اس لیے چھپا رہا ہے تاکہ یہودی آباد کاروں میں مایوسی نہ پھیلے اور وہ مزید خوف کا شکار نہ ہوں.ابو حمزہ کا کہنا تھا کہ ہمارے میزائلوں نے اسرائیلی ریاست کے قلب کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے. اگر ان حملوں کے نتائج سامنے آجائیں تو نیتن یاھو عوام میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا.

..

Top