قبائلی علاقوں میں بھی تبدیلی لانے کا وقت۔۔۔!!! عثمان بُزدار نے وہ کام کر دکھایا جو قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک کوئی وزیر اعلیٰ نہ کر سکا

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے عوام کیلئے بڑا تحفہ، جو وہاں کے عوام کیلئے خوشی کی خبر ہے، ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کیلئے علیحدہ گرڈ سٹیشن بنے گا . وزیر اعلی نے منصوبے کیلئے پی سی ون تیارکرنے کی ہدایت کردی .

ضرور پڑھیں: پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا بائیکاٹ کرنے کی باقاعدہ دھمکی دے دی

اس منصوبے پر تقریباً ایک ارب روپے لاگت آئے گی. بارتھی خاص میں 132کے وی گرڈ سٹیشن بنایا جائے گا. اس گرڈ سٹیشن کے ساتھ 132کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بھی بچھائی جائے گی.

یہ ٹرانسمیشن لائن 49کلو میٹر طویل ہوگی-پنجاب کے پسماندہ ترین علاقے بارتھی کے عوام کوترقی کے سفر میں ساتھ لے کر چلیں گے.گرڈ سٹیشن کے منصوبے کی تکمیل سے قبائلی علاقوں کے عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی. خیال رہے کہ اقتدار سنبھانت ہی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے یہ عہد کیا گیا تھا کہ پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو اب انکا حق ادا کیا جائے گا، محرومیوں کے اس اندھیرے سے انکو نکالا جائے گا جس میں پچھلے دس سالوں میں انکو دھکیلا گیا اور وزیر اعلی نے اپنا وعدہ پورا کیا، جنوبی پنجاب میں نئی یونیورسٹیوں کے قیام سے لیکر، قبائلی علاقوں کے ہونہار طالب علموں کیلئے خصوصی نشستوں سمیت ترقی کی نئی راہیں ہموار ہورہی ہیں،

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے تونسہ شریف کی عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کے لیے اہم اقدامات کئے، وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوش سے تونسہ سٹی میں Road Dualization کے منصوبے کیلئے این ایچ اے کی جانب سے 10.5 کروڑ کی خطیررقم جاری کردی گئی ہے جس پر اہلِ علاقہ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکا خصوصی شکریہ اداکیا گیا.

..

ضرور پڑھیں: عالمی عدالت انصاف کا روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف فیصلہ ، فیصلہ دنیا کے ظالم حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے، پاکستان اب یہ کام کرے، رحمان ملک نے کشمیر سے متعلق اہم مشورہ دیدیا


Top