single photo

بھارت کا مشن چندریان ٹو، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے نئی تصاویر جاری کر دیں

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت کے چندریان ٹو مشن کے تحت دی انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) نے نئی تصاویر جاری کر دی ہیں . تفصیلات کے مطابق آئی ایس آر او نے چاند کی سطح پر موجود ایک گڑھے کی تھری ڈی امیج شئیر کی

جسے چندریان ٹو مشن نے کیپچر کیا تھا .

یہ تصویر چندریان ٹو پر مشن ٹیرن میپنگ کیمرہ ٹو (TMC-2) کے ذریعے لیا گیا. مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں دی انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) نے چاند کی سطح پر موجود اس گڑھے کی تصویر بھی شئیر کی.

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گذشتہ ماہ بھارت کے چندریان ٹو آربٹر سے چاند کی سطح کی کچھ تصاویر موصول ہوئی تھیں. جن میں چاند کی مختلف سطح پر پڑنے والی سورج کی روشنی کا جائزہ لیا گیا تھا. بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چندریان ٹو نے اپنے آن بورڈ امیجنگ اسپیکٹرومیٹر کو استعمال کرتے ہوئے روشن چاند کی ایک تصویر کھینچی. اور چاند پر سطح پر پڑنے والی سورج کی روشنی کے تغیرات کا مشاہدہ کیا. بھارتی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے تازہ ترین اپ ڈیٹس بتاتے ہوئے کہا کہ ان تصاویر سے چندریان ٹو آربٹر کو چاند کی سطح کی کمپوزیشن، اور بالآخر اس کے آغاز اور ارتقا کو سمجھنے میں مدد ملے گی.

انڈین اسپیس ریسرچ سینٹر کے مطابق چاند پر ہونےوالے تغیرات چاند کی سطح پر مختلف نمکیات کے امتراج کی وجہ سے ہر حصے پر مختلف ہوتے ہیں. واضح رہے کہ چندریان ٹو آربٹر بھارت کے چندریان ٹو مشن کا ہی ایک حصہ ہے. اس مشن کا سب سے بڑا مقصد چاند کی سطح پر قدم رکھنا اور بھارت کو دنیا بھر میں چاند کی سطح پر قدم رکھنے والا چوتھا ملک بنانا تھا. لیکن چندریان ٹو مشن پر جانے والے وکرم سے رابطہ منقطع ہونے پر یہ مشن مکمل نہیں ہو سکا تھا.

..

Top