اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پرمظالم کے پہاڑتوڑ دئیے ،بڑے پیمانے پر شہادتیں ، دنیا خاموش

غزہ(قدرت روزنامہ)اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیںجس کے نتیجے میں مزید نو فلسطینی شہید ہوگئے . غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں حماس کے تحت وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ دو روز میں اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بائیس ہوگئی ہے .

اسرائیلی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مزاحمتی گروپ جہادِ اسلامی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا اور بدھ کو بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی .غزہ کے شفاء ہسپتال میں نو نعشیں منتقل کی گئیں.انھیں ٹیکسیوں اور ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے لایا گیا .طبی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ یہ تمام عام شہری تھے اور غزہ شہر کے گنجان آباد علاقے میں مقیم تھے.ان شہداء میں ایک فلسطینی باپ بیٹا بھی شامل ہیں اور ان کا ایک بیٹا شدید زخمی ہوگیا .جہادِ اسلامی نے غزہ شہر کے جنوب میں اپنے دو کارکنان کی موت کی تصدیق کی .

..


Top