single photo

دوران چارجنگ موبائل فون پھٹنے سے نوجوان ہلاک

اڑیسہ(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اڑیسہ میں دوران چارجنگ موبائل فون پھٹنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا . خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق واقعہ اڑیسہ کے ضلع جگت سنگھ پورہ میں پیش آیا .

ضرور پڑھیں: چینی کمپنی کا پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان ، فل چارجنگ میں کتنی دیر لگے گی اور کتنا چل سکتی ہیں؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

پولیس کے مطابق 22 سالہ نوجوان کونا پرادھان موبائل فون چارجنگ پر لگا کراپنے کمرے میں سورہا تھا کہ علیٰ الصبح اس کا موبائل زور دار دھماکے سے پھٹ گیا.دھماکے سے کونا پرادھان شدید زخمی ہوگیاجسے ہسپتال پہنچایاگیا

تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا. رپورٹ کے مطابق متوفی نیاگڑھ ڈسٹرکٹ کے رن پور گاو¿ں کا رہائشی تھا جو جگن ناتھ میں ایک مندر کی تعمیر کے سلسلے میں مزدوری کیلئے آیا ہوا تھا.جگت سنگھ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: بیٹری کے چارجنگ ٹائم سےپریشان افراد کیلئے خوشخبری صرف 5منٹ میں چارج ہونے والی بیٹری سامنے آگئی

Top