single photo

اردوان کا ترکی میں بغاوت کرنیوالوں کے خلاف امریکا سے کارروائی کا مطالبہ

استنبول(قدرت روزنامہ)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ترکی میں بغاوت کرنے والے گروپ کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق طیب اردوان نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کی، جس میں انہوں امریکی صدر سے مطالبہ کیا کہ ترکی میں بغاوت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے .

ضرور پڑھیں: شام میں حملے، یورپی یونین نے ترکی پر اقتصادی پابندی لگانے کی دھمکی دے دی،اردوان کا بھی کراراجواب ،بولتی بند کردی

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ فتح گولن امریکا میں 400 ایکڑ پر محیط علاقے میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہے، وہ امریکا سے دنیا بھر میں نیٹ ورک چلارہا ہے، جسے قبول نہیں کرسکتے.

واضح رہے کہ امریکا روانگی سے قبل رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں شام میں ترکی کے ملٹری آپریشن، فتح گولن کی تنظیم کے خلاف ان کی کارروائیوں پر بات چیت ملاقات کے ایجنڈے کا اہم موضوع ہوں گے.

..

ضرور پڑھیں: ترک کارروائیوں پر تنقید جاری رہی تو مہاجرین کیلئے یورپ کے دروازے کھول دینگے: اردوان

Top