single photo

افغانستان کیخلاف میچ میں بال ٹمپرنگ، ویسٹ انڈیز کے اہم کھلاڑی کو معطل کر دیا گیا

دبئی (قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈین بلے باز نکولس پورن کو بال ٹیمپرنگ کرنے پر 4 میچوں کیلئے معطل کر دیا ہے . تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ویسٹ انڈین بلے باز نکولس پورن کو بال ٹیمپر کرنے پر چار میچز کیلئے معطل کرنے کے علاوہ انہیں 5 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دئیے ہیں .

ضرور پڑھیں: حکومت کا افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر بارڈر مارکیٹس قائم کرنے کا فیصلہ

نکولس پورن نے افغانستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران بال کو انگوٹھے کے ناخن سے کھرچ کر اسے خراب کرنے کی کوشش کی تھی. نکولس پورن نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز اور افغان مداحوں سے معافی مانگ لی ہے اور اپنی سزا کو بھی قبول کر لیا ہے

جس کے باعث مزید سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی. واضح رہے کہ نکولس پورن میچ میں باﺅلنگ کررہے تھے تاہم انہیں کوئی وکٹ نہیں مل سکی تھی جس پر انہوں نے بال ٹیمپر کی اور کیمروں نے یہ تمام منظر محفوظ کر لیا.

..

ضرور پڑھیں: داعش کا مکمل خاتمہ ۔۔۔۔۔ افغانستان نے پوری دنیا کو حیران کن بریکنگ نیوز دے دی

Top