افغان صدارتی الیکشن کے نتائج پھر مؤخر

کابل (قدرت روزنامہ) افغانستان کے الیکشن کمیشن نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ بعض تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر صدارتی انتخابات کے عبوری نتائج کا جمعرات کو اعلان نہیں کیا جائے گا . افغان الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق نتائج کا اعلان بعض خدشات اور اعتراضات کو دور کرنے کے بعد ہی کیا جائے گا .

الیکشن کے اہم امیدوار اور موجودہ صدر اشرف غنی نے ہزاروں اضافی ووٹوں کو پہلے سے گنے گئے ووٹوں میں شامل کرنے پر اعتراض کیا ہے.

..


Top