single photo

متعدد اداکاروں نے ’جنسی تعلقات‘ استوار کرنے کا کہا، بولی وڈ اداکارہ

(قدرت روزنامہ)’عشق سمندر‘ اور ’خلاص‘ جیسے بولی وڈ کے ٹرینڈ سیٹر آئٹم گانوں میں پرفارمنس کرنے والی بولی وڈ اداکارہ 43 سالہ ایشا کوپیکر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں متعدد ساتھی اداکاروں نے ’جنسی تعلقات‘ استوار کرنے کی پیش کش کی . ایشا کوپیکر اگرچہ گزشتہ کچھ عرصے سے فلمی دنیا سے دور ہیں، تاہم ماضی میں انہیں ’خلاص‘ آئٹم گرل اور ’عشق سمندر‘ گرل کے نام سے جانا جاتا رہا ہے .

ایشا کوپیکر نے متعدد فلموں میں نہ صرف آئٹم سانگ کیے بلکہ انہوں نے انتہائی بولڈ کردار بھی ادا کیے، تاہم انہیں زیادہ تر مختصر کردار ہی دیے جاتے رہے. ایشا کوپیکر کو جہاں بولی وڈ میں مختصر کردار دیے جاتے رہے یا انہیں معاون ہیروئن کے طور پر کاسٹ کیا جاتا رہا، وہیں وہ تامل اور تیلگو سمیت دیگر بھارتی زبانوں میں بننے والی فلموں میں اہم کرداروں میں دکھائی دیں. ایشا کوپیکر نے اداکاری کی شروعات بھی تامل فلموں سے کی تھی، تاہم 2000 میں وہ بولی وڈ میں آئٹم گرل کے طور پر سامنے آئیں اور مشہور تھرلر فلم ’کانٹے‘ میں ’عشق سمندر‘ گانے پر پرفارمنس کرکے مشہور ہوئیں. ایشا کوپیکر نے متعدد فلموں میں جہاں مختصر کردار ادا کیے، وہیں انہوں نے فلم پروڈکشن میں بھی قسمت آزمائی اور وہ ٹی وی پر بھی دکھائی دیں. ایشا کوپیکر نے ایک دہائی قبل 2009 میں شادی کی تھی، جس کے بعد وہ فلموں میں کم دکھائی دیں اور ان کی آخری فلم ’شبری‘ 2011 میں ریلیز ہوئی تھی. فلموں سے دور ایشا کوپیکر نے رواں برس کے آغاز میں ہی سیاست میں انٹری دی تھی اور انہوں نے حکمران جماعت ’بھارتی جنتا پارٹی‘ میں شمولیت اختیار کی تھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد انہیں خواتین ونگ میں ذمہ داریاں بھی سونپی گئی تھیں، تاہم انہوں انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا. سیاست میں انٹری دینے اور شوبز سے دور رہنے کے بعد اب ایشا کوپیکر کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے صرف ساتھی اداکاروں بلکہ فلم سازوں پر بھی سنگین الزامات لگائے ہیں. شوبز ویب سائٹ ’پنک ولا‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ایشا کوپیکر نے انکشاف کیا کہ آئٹم گانے کرنے اور بولڈ کردار ادا کرنے کی وجہ سے متعدد ساتھی اداکاروں نے انہیں ’جنسی تعلقات‘ استوار کرنے کی پیش کش کی.

..

Top