single photo

سانپ نے گرلز تعلیمی ادارے میں خوف و ہراس پھیلا دیا

نیٹ نیوز (قدرت روزنامہ) سانپ ایسی مخلوق ہے کہ جس کا نام سنتے ہی اچھے اچھوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں . گھر دفتر یا پھر اسکول میں کہیں پر بھی سانپ کی موجودگی کا پتا چل جائے تو ہر طرف ہاہاکار مچ جاتی ہے .

ضرور پڑھیں: تعلیمی ادارے کے دورے کے موقع پر طالبہ کا شہزادہ ولیم کے ساتھ دل کو چھولینے والا مکالمہ

ایسا ہی ایک واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا جہاں گرلز اسکول میں سانپ نکل آیااور سبھی لڑکیوں نے خوف کے مارے چیخنا چلانا شروع کردیا. سعودی عرب میں ایک طالبہ اپنی ہم جماعتوں کو ڈرانے کے لیے اپنے بیگ میں ایک بے ضرر سانپ لیکر آگئی تاہم سانپ بیگ سے نکل کر لیبارٹری میں رینگنے لگا جس سے طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا. سعودی میڈیا کے مطابق سعودی شہر مدینہ کی طیبہ یونیورسٹی کے گرلز سیکشن میں ایک سانپ لیبارٹری میں دیکھا گیا جس سے طالبات خوف میں مبتلا ہوگئیں. یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو عملے کو طلب کیا، ریسکیو اہلکاروں نے سانپ کو پکڑ کر چڑیا گھر منتقل کردیا. یہ سانپ بے ضرر اور کم عمر تھا.یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات سے پوچھ گچھ کی تو ایک طالبہ نے سانپ کو بیگ میں چھپا کر اپنے ہمراہ کالج لانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ساتھی طالبات کو ڈرانے کے لیے سانپ لائی تھی اور مجھے معلوم تھا کہ سانپ بے ضرر ہے جو کسی کو نقصان نہیں پہنچائے گا.

ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ پکڑا جانے والا سانپ ابو سیور نامی قسم کا ہے جس میں زہر نہیں ہوتا اور یہ مقامی طور پر نہیں پایا جاتا بلکہ شوقین خصوصی طور پر ان سانپوں کو بیرون ملک سے منگواتے ہیں. یونیورسٹی انتظامیہ نے سانپ لانے والی طالبہ کے خلاف ضوابط کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے.انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کسی طالبہ کی طرف سے اس قسم کا ایکٹ پہلی بار ہوا ہے جو کہ ہم توقع بھی نہٰن کر سکتے تھے.

..

ضرور پڑھیں: فیس بک کا شرمناک کمال : لا ہور کے مشہور تعلیمی ادارے کی درجنوں طالبات کو کیا سے کیا بنا دیا گیا کہ پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

Top