افغان حکومت کا طالبان کمانڈروں کو غیر ملکی شہریوں کے بدلے میں رہا کرنے کا فیصلہ

کابل . (قدرت روزنامہ) افغان حکومت نے انس حقانی سمیت طالبان کمانڈروںکوامریکی شہری کیوِن کِنگ اور آسٹریلوی شہری ٹموتھی وِیکس کے بدلے میں رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے .

ضرور پڑھیں: کابل : افغان حکومت نے پاکستانی سفارتخانے میں کشمیرپر تقریب رکوانے کیلئے ایسا کام کر ڈالا کہ آپ یقین نہیں کریں گے

ذرائع ابلاغ کیمطابق یہ اعلان افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کیا ہے . انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت تین اعلیٰ سطحی قیدیوں کو طالبان کی قید میں موجود دو مغوی غیر ملکیوں کے بدلے میں رہا کرے گی. دونوں مغوی کابل کی امریکن یونیورسٹی آف افغانستان میں لیکچرار تھے. انھیں 2016 میں اغوا کیا گیا.

ان میں سے ایک امریکی جبکہ دوسرا شخص آسٹریلوی شہری ہے.اس معاہدے کے تحت حقانی نیٹ ورک کی صفِ اول کی شخصیات، انس حقانی اور دو دیگر سینیئر کمانڈر رہا ہوں گے. ان قیدیوں کے تبادلے سے قومی امن مذاکرات میں پیش رفت ہو سکتی ہے.

..

ضرور پڑھیں: افغان حکومت بھارتی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے اندھی ہوگئی


Top