single photo

خان صاحب اپنی وزارتیں اپنے پاس ہی رکھیں۔۔۔!!! تحریک انصاف کے تمام وزیروں اور مشیروں کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ عمران خان ابھی تک نواز شریف کو باہر بھجوانے کے لیے راضی نہیں ہیں اور نہ ہی وہ چاہتے نواز شریف کا علاج باہر کروایا جائے . تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کا مسئلہ ابھی تک معمہ بنا ہوا ہے، آج یہ معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے بھی رکھا جانا ہے کہ آیا نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال کر انہیں بیرون ملک بھیجا جائے یا نہیں؟ لیکن ابھی تک عمران خان نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کے حق میں کیوں نہیں

سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے اس کا انکشاف کر دیا ہے .

ضرور پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد، تحریک انصاف کے 25 ارکان اسمبلی نے بغاوت کر دی، چونکا دینے والے انکشافات

اپنے ایک بیان میں سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ ’’ عمران خان ابھی تک پوری طرح نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور انکو علاج کے لیے باہر بھجوانے پر رضا مند نہیں ہیں، تحریک انصاف کے تمام وزیروں اور مشیروں نے وزیر اعظم عمران خان کو پیغام بھجوایا ہے کہ اگر نواز شریف کو بیرون ملک بھجوا دیا گیا تو پھر ہمیں ان وزارتوں کی کوئی ضرورت نہیں ، آپ اپنی وزارتیں اپنے پاس ہی رکھیں ‘‘. دوسری جانب سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ شریف خاندان تو سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنا چاہتا ہے لیکن مریم نواز یہ چاہتی ہیں کہ کسی نہ کسی طرح انکی اور انکے والد کی سیاست زندہ رہے،

نواز شریف اگلے 48 گھنٹوں میں بیرون ملک روانہ ہوجائے گے اور مریم نواز بھی ایک مرتبہ پھر سے سیاست میں اِن دکھائی دے گی، اس وقت مسلم لیگ ن کو اس صورتحال کا سامنا نہیں ہے جو چند عرصہ قبل تھا، ن لیگ کے حالات پہلے کی نسبت بہتری کی طرف جا رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی معاملات بہتر کرنا شروع کر دیئے ہیں اور ملکی حالات میں بھی بہتری آرہی ہے.

..

ضرور پڑھیں: تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے اپوزیشن سے رابطے،احسن اقبال نے بھی تصدیق کردی، حیرت انگیز انکشافات

Top