single photo

خاتون سمگلر سے 78 ملین روپے کی منشیات برآمد

لسبیلا (قدرت روزنامہ) پاکستان کوسٹ گارڈ نے لسبیلہ میں کاروائی کی ہے جس دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی ہیں . تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ نے لسبیلہ میں کارروائی کے دوران ایک خاتون سمگلر کو تحویل میں لے لیا ہے جس سے 24 کلو منشیات برآمد ہوئی ہیں .

پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت 78 ملین روپے سے زائد ہے.

جب کہ دوسری جانب راولپنڈی میں تھانہ سول لائن پولیس نے میر افضل سی270گرام چرس،تھانہ بنی پولیس نے سکندر سی10لیٹرشراب ،شعیب سی1پستول 30معہ2روند ،سراج سی1پستول 30،حمزہ سی1پستول9MMمعہ 4روند ،تھانہ روات پولیس نے جواد سی1پستول 30معہ 4روند ،امجد سی1پستول 30معہ 5روندبرآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے. اسی طرح ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی خصوصی ہدایات پر جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کیلئے سکھر پولیس کے مختلف تھانوں کی پولیس کی جانب سے کریک ڈائون جاری ہے تھانہ ایس ایچ او تھانہ A سیکشن پولیس نے نیو گوٹھ کے قریب دوران مغفی اطلاع پہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات فروش وقار عرف لال بندھانی گرفتارکر کے اس کے قبضے سے 2500 گرام چرس برآمدکی اور مقدمہ درج مقدمہ درج کر لیا ملزم اس سے قبل متعدد منشیات و دیگر مقدمات میں چالان ہوچکا ہے اسی طرح مختلف کارروائیوں میں اشتہاری مفرور سمیت 5 ملزمان گرفتار کئے گے ہیں کاروائیاں اس طرح سے عمل میں لائی گئی

ایس ایچ او صالح پٹ نے اطلاع پر علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب مفرور ملزمان قربان ، دین محمد شیخ کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان قتل سمیت متعدد مقدمات میں انتہائی مطلوب تھے، ایس ایچ او آبادنے اطلاع پر علاقے میں دوران ناکہ بندی کاروائی کے دوران اشتہاری نصراللہ کاکیپوٹو کو گرفتار کیا گرفتار ملزم متعدد مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا،ایس ایچ او سائیٹنے سبزی منڈی روڈ کے قریب دوران ناکہ بندی کاروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل پولیس مقابلوں سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب اشتہاری شہزادو عرف شادو شر گرفتارکر کے اس کے قبضے سے SBBL شارٹ گن،میگزین اور کارتوس برآمدکئے ہیں بہترین کاروائیوں پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے پولیس پارٹی کو شاباشی کا پیغام دیا ہے .

..

Top