single photo

مولانا فضل الرحمان کا پلان بی، شاہراہیں اور موٹرویز بند ہونے کاخدشہ، کراچی میں 13مقامات پر دھرنے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آزادی مارچ اور دھرنے سے مطلوبہ مقاصد پورے نہ ہونے پر جے یو آئی ف نے نئی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہےجس کے مطابق جے یو آئی ف پیر سے ملک بھر کی شاہراہیں، موٹرویز اور ہائی ویزبند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے .

ڈی آئی جی ساو¿تھ شرجیل کھرل نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ پلان بی کے تحت معاشی حب کراچی میں بھی 13 مقامات پر دھرنے دے سکتا ہے، ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی اقدامات مکمل کئے جائیں .

ضرور پڑھیں: بحرہند میں بڑا زلزلہ آیا تو سونامی کی لہریں ایک گھنٹے میں کراچی کو لے ڈوبیں گی

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کے پلان بی کے پیش نظر ڈی آئی جی ساوتھ کراچی شرجیل کھرل نے ایس ایس پی ساوتھ اور سٹی کو خط لکھا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کراچی میں مظاہرے کرسکتا ہے، انتہائی باوثوق ذرائع سے دھرنوں کی خبر موصول ہوئی ہے، معاشی حب کراچی میں13مقامات پر دھرنے دیئے جائیں گے،

ممکنہ طور پر ساوتھ زون میں پانچ مقامات پر احتجاجی دھرنے منعقد کئے جاسکتے ہیں. خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آئل ٹرمینل کے اخراجی اور داخلی راستوں پر دھرنا دیا جاسکتا ہے، آئی سی آئی پل ، میری ویدر ٹاور، تین تلوار پر دھرنا دیا جاسکتا ہے، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس گشت اور سرویلنس بڑھائی جائے اور پولیس کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام سیکیورٹی سہولیات بروئے کار لائے.

..

ضرور پڑھیں: کراچی سے اغوا کی گئی دعا منگی گھرواپس پہنچ گئی

Top