single photo

ہوسکتا ہےکہ یہ میرا آپ کے ساتھ آخری رابطہ ہو۔۔۔۔؟ بزرگ کشمیری رہنما نےعمران خان کو ایسا خط لکھ دیا کہ جسے پڑھ کر آپ آبدیدہ ہوجائیں گے

سرینگر(قدرت روزنامہ) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی گیلانی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو خط ملا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے میرا یہ آپ کیلئے آخری رابطہ ہو . انہوں نے کہا علالت اور زائد عمری شاید دوبارہ آپ کو خط لکھنے کی اجازت نہ دے .

ضرور پڑھیں: ’ہوسکتا ہے یہ آپ کے ساتھ آخری رابطہ ہو‘، علی گیلانی کا وزیراعظم کو خط

جیو نیوز کے مطابق بزرگ حریت رہنما نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ بھارت کی جانب سے غیر قانونی فیصلوں کی وجہ سے یہاں کے عوام کرفیو جیسے مصائب جھیل رہے ہیں،بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں.

انہوں نے کہا وادی میں خواتین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے.انہوں نے لکھا بھارت کشمیر کی سیاسی حیثیت ختم کر کے ہماری زمین زبردستی چھیننا چاہتا ہے. عوام کو نوٹسز بھیجے جارہے ہیں کہ ان کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا جائے گا،تاہم کشمیری دستبردار نہیں ہوئے. جیو نیوز کے مطابق انہوں نے لکھا ہے کہ بھارت نے غیر قانونی اقدامات کرکےاپنی طرف سے پاکستان سے ہوئے معاہدوں کو ختم کیا ،

بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں.پاکستان کی طرف سے کچھ مضبوط اور اہم فیصلوں کی ضرورت ہے،کشمیریوں کی جدوجہد اور پاکستان کی بقا کے لیے یہ اہم موڑ ہے .حکومت پاکستان ان سارے فیصلوں کو لے کر اقوام متحدہ جائے،ایل او سی پرمعاہدے کے تحت باڑ لگانے کے معاہدے کو بھی ازسرنو دیکھنے کی ضرورت ہے..پاکستان دوطرفہ معاہدوں شملہ،تاشقند،لاہورمعاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کرے. جیو نیوز کے مطابق سید علی گیلانی نے خط میں مزید لکھا کہ پاکستان بھارت کےساتھ کیے گئے معاہدوں کو ختم کرنے کا اعلان کرے،اور کل جماعتی پارلیمانی میٹنگ طلب کرے.سید علی گیلانی نے مزید لکھا کہ بھارت کی جانب سے متنازع علاقے کی حیثیت کو تبدیل کرنے پر آپکی اقوام متحدہ میں تقریر قابل تعریف ہے، موجودہ صورتحال میں آپ سے رابطہ قومی اور ذاتی ذمہ داری ہے.

..

Top