امید ہےنو ازشریف کا نام آج ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا ، چوہدری سرور

لاہور (قدرت روزنامہ)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ میں نے ذاتی طور پر اداروں سے بات کی ہے،امید ہے نو ازشریف کا نام آج ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا . تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے الحمرا آرٹ کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ذاتی طور پر اداروں سے بات کی ہے، امید ہے نوازشریف کا نام آج ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، ان کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں ،سرکاری سطح پر نوازشریف کا بہترین علاج کیا گیا ،کسی کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے،نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں .

ضرور پڑھیں: ً اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف ا ے پی سی بلانا چاہتی ہیں توشوق پورا کر لیں ،چوہدری سرور

نواز شریف کے میڈیکلبورڈ نے بھی بیرون ملک علاج کی تجویز کی تھی ، حکومت اس حوالے سے کوئی رسک نہیں لینا چاہتی ہے.انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی ہے.

..

ضرور پڑھیں: سڑکوں پر لاشوں کے انبار لگے ہوں گے اور کوئی اٹھانے والا نہیں ہوگا۔۔۔اگلے چند ہی ہفتوں میں کیا ہونے والا ہے ؟ چوہدری سرور نے پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی


Top