single photo

کرتارپوربارڈ رکھلنےپرسکھ یاتری خوشی سے نہال

      نارووال(قدرت روزنامہ)کرتارپوربارڈ کھلنےکی تاریخی تقریب میں شرکت کےلیے پاکستان آئے ہوئے سکھ یاتری ان یادگارلمحات کاحصہ بننےپرخوشی سے نہال ہیں . بھارت سے آئے ہوئے ایک سکھ جوڑے کاکہناہے کہ ہم امیدکرتےہیں پیاراورمحبت کایہ سلسلہ جیسے چل رہاہے ایسے ہی چلتارہے گا،سکھ خاتون نےکہاکہ مجھے یقین نہیں ہورہاکہ یہ سب کیسے ہوگیااس پرمیں بہت زیادہ خوشی محسوس کررہی ہوں .

سکھ یاتریوں نے کہا کہ ہم پہلے وفد کے ساتھ بابا گرونانک کے مزار پر آئے ہیں اور اس تاریخی تقریب میں شریک ہو کر بہت فخر محسوس کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم امن کے ساتھ ہیں اور پاکستان کا بہت شکریہ ادا کرتے ہیں.وا ضح رہے کہ پاکستان نے ایک اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے، سکھ مت کے بانی بابا گرو نانک کے 550ویں جنم دن پر سکھ یاتریوں کے لیے آج سے کرتار پور راہداری کھول دی ہے.وزیرِ اعظم عمران خان نے تختی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کرتار پور راہداری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا.وزیرِاعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری کو گرونانک جی کی 550ویں سالگرہ مبارک ہو.انہوں نے کہا کہ 10 مہینے کے اندر کمپلیکس بنانے پر ایف ڈبلیو او سمیت تمام ادروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، مجھے تو معلوم ہی نہیں تھا کہ میری حکومت اتنا زبردست کام کر سکتی ہے، ہمارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم سب کے لیے رحمت بن کر آئے.عمران خان نے کہا کہ جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا، جانوروں میں کمزوروں کے حقوق نہیں ہوتے، جتنے پیغمبر علیہ السلام آئے انہوں نے انسانیت اور انصاف کی بات کی، جو لوگ بھی اللّٰہ سے قریب تھے، ان سے لوگ پیار کرتے ہیں.

..

Top